سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(425) روزہ دار ٹھنڈک حاصل کرسکتا ہے ، غیر ارادی طور پر پانی حلق میں جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا

  • 1227
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1315

سوال

(425) روزہ دار ٹھنڈک حاصل کرسکتا ہے ، غیر ارادی طور پر پانی حلق میں جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روزہ دار کے لیے ٹھنڈک حاصل کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

روزہ دار کے لیے ٹھنڈک حاصل کرنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  حالت روزہ میں گرمی یا پیاس کی وجہ سے اپنے سر مبارک پر پانی ڈال لیا کرتے تھے۔سنن ابی داود، الصیام، باب الصائم یصب علیہ الماء من العطش، حدیث: ۲۳۶۵۔

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ  روزے کی حالت میں شدت حرارت یا پیاس کو کم کرنے کے لیے اپنے کپڑے کو گیلا کر لیا کرتے تھے۔ رطوبت اثر انداز نہیں ہوتی کیونکہ یہ پانی نہیں، جو معدے تک پہنچ جائے گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ390

محدث فتویٰ

 

تبصرے