السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کو ئی شخص مقروض ہو تو اس کو کونسا وظیفہ کرنا چا ہیے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!سب سے پہلے اسے اللہ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہئے،اور شریعت پر عمل کرنا چاہئے۔نماز کی پابندی کرے ،کیونکہ اللہ تعالی فرماتے ہیں۔ ﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنُوا استَعينوا بِالصَّبرِ وَالصَّلوٰةِ... ﴿١٥٣﴾... سورة البقرة
اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعے مدد حاصل کرو۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے ان مسنون دعاوں کو کثرت سے پڑھنا چاہئے ،جو نبی کریم نے ادائیگی قرض کے حوالے سے امت کو سکھلائی ہیں۔ان میں سے ایک درج ذیل ہیں۔ 1.«اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ »صحیح الترمذی:3563اے اللہ!مجھے اپنے حلال کے ساتھ اپنے حرام سے کافی ہو جااور مجھے اپنے فضل کے ساتھ اپنے علاوہ سب سے غنی کر دے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |