سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(208) روزے کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنا

  • 12194
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 3136

سوال

(208) روزے کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حالت روزہ میں ناک میں دوا کے قطرے ڈالے جاسکتے ہیں اس کے متعلق شرعی حکم بیان کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ناک میں ڈالے جانے والی دوا کاقطرہ اگرمعدہ تک پہنچ جائے تواس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کاارشاد گرامی ہے کہ ’’ناک میں پانی چڑھانے میں خوب مبالغہ کر واِلاّ یہ کہ تم روزے کی حالت میں ہو۔‘‘   [سنن نسائی ، الطہارۃ :۸۷]

اس حدیث کی بنا پر روزے دار کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ ناک میں ایساقطرہ ڈالے جواس کے معدے میں پہنچ جائے اگرناک میں ڈالا جانے والا دوائی کاقطرہ معدے تک نہ پہنچے تواس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا، البتہ آنکھوں اورکان میں قطرے ڈالنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے اورنہ ہی ان کے استعمال سے روزہ ٹوٹتا ہے۔ اسی طر ح سر میں تیل کی مالش کرنے سے بھی روزہ متاثر نہیں ہو تا۔     [واللہ اعلم ]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:239

تبصرے