سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(200) روزہ کی حالت میں دوائی کے ساتھ غرارے کرنا

  • 12186
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1370

سوال

(200) روزہ کی حالت میں دوائی کے ساتھ غرارے کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دواکے ساتھ غرار ے کرنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے دارکو بوقت وضو مبالغہ کے ساتھ ناک میں پانی چڑھانے سے منع کیا ہے، حدیث میں ہے کہ ’’وضو کرتے وقت ناک میں مبالغہ کے ساتھ پانی چڑھاؤ اِلاّیہ کہ تم بحالت روزہ ہو۔‘‘     [ابو داؤد، الطہارۃ:۱۴۲]

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے روزے دار کے لئے یہ پابندی، اس لئے لگائی ہے کہ مبادا پانی پیٹ میں چلاجائے اوراس کاروزہ خراب ہو جائے۔غرارے کرنے کوبھی اس پر قیاس کیاجاسکتا ہے ،لیکن اگر اس کے بغیرچارہ نہ ہو تواحتیاط کے ساتھ غرارے کیے جائیں ، تاکہ پانی حلق کے نیچے نہ اترے ،ایسا کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ،مگر یادرہے کہ انتہائی شدید ضرورت کے پیش نظر ایسا کرنا چاہیے۔ گلے میں خراش کے لئے نمک یاکوئی اورمحلول پانی میں ملاکر غرارے کرنے سے پرہیز کرناچاہیے ۔    [واللہ اعلم ]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:235

تبصرے