سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(192) روزے کی حالت میں مشت زنی کرنا

  • 12178
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2550

سوال

(192) روزے کی حالت میں مشت زنی کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بحالت روزہ مشت زنی سے منی کا اخراج ہوجائے توکیا اس سے روزہ ختم ہو جاتا ہے۔ اگرختم ہوجاتا ہے تواس کی تلافی کیسے ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگرروزہ دارنے بحالت روزہ مشت زنی کی اور اس سے انزال ہوگیا توروزہ ٹوٹ جائے گا اوراس پراس روزے کی قضالازم ہے ۔کفارہ کے متعلق مجھے اس کی صراحت نہیں مل سکی ہے، اگرچہ قرآن وحدیث میں کفارہ صرف جماع کی صورت میں واجب ہوتا ہے، لیکن مشت زنی کرنے والا ،بحالت روزہ رمضان کی بے حرمتی کامرتکب ہوا ہے اوراس نے جماع کی طرح لذت بھی حاصل کی ہے، اس لئے ہمارے رجحان کے مطابق سزا کے طورپر قضا کے ساتھ ساتھ اسے کفارہ بھی دیناچاہیے تاکہ آیندہ وہ ایسی حرکت نہ کرے، کفارہ ساٹھ مسکینوں کوکھاناکھلانا ہے، جیسا کہ جماع کے متعلق کفار ہ کی تفصیل حدیث میں بیان ہوئی ہے۔[صحیح بخاری، ۱۹۳۶]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:230

تبصرے