سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

امام ابوحنیفہ کی کتاب میں گپ بازی ہے کہنا درست ہے ؟

  • 12157
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 701

سوال

امام ابوحنیفہ کی کتاب میں گپ بازی ہے کہنا درست ہے ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے دوران گفتگو یہ کہا امام ابوحنیفہ﷫ کی کتاب میں گپ بازی ہے کیا ایسا کہنا درست ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ اس شخص کی گستاخانہ بات ہے جس سے اس کو توبہ کرنی چاہیے ۔ ائمہ کرام  کے بارے میں غلط تاثر پیدا کرنے والی گفتگو سخت جرم ہے ۔ جہاں تک حضرت امام ابو حنیفہ ﷫ کی کسی  تالیف کا تعلق ہے اس کے بارے میں مشہور مؤرخ مولانا شبلی نعمانی حنفی مرحوم نے سیرت النعمان میں لکھا ہے کہ حضرت امام ابو حنیفہ ﷫نعمان بن ثابت کی طرف کسی بھی کتاب کی نسبت صحیح نہیں ، اور اگر کوئی انہوں نے تحریر فرمائی تھی تو وہ معدوم ہے ،پھر انہوں نے اس کی تفصیل لکھی ہے جو مطالعہ کے لائق ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص134

محدث فتویٰ

تبصرے