سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(05) بھائی کی وفات کے بعد اس کی بیوی سے شادی اور دونوں کی اولاد کا معاملہ

  • 12149
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1383

سوال

(05) بھائی کی وفات کے بعد اس کی بیوی سے شادی اور دونوں کی اولاد کا معاملہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے حق اور مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دو سگے بھائی ہیں، ان میں سے ایک بھائی فوت ہو گیا ہے اور دوسرے بھائی کی بیوی فوت ہو گئی ہے، اب جو بھائی فوت ہو گیا ہے اس کی بیوی سے دوسرے بھائی نے شادی کر لی ہے۔اب ایک بھائی جو فوت ہو گیا  اس کا بیٹا ہے اور دوسرے کی بیٹی ہے۔ کیا ان دونوں کی آپس میں شادی ہو سکتی ہے؟ ( سائل: قاری محمد یحییٰ شاہدرہ لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چوں کہ یہ لڑکا اور لڑکی آپس میں غیر محرم ہیں اور حُرِّ‌مَت عَلَيكُم أُمَّهاتُكُم وَبَناتُكُم وَأَخَواتُكُم ........ الاية میں حرام رشتوں میں شامل نہیں۔ لہٰذا وَأُحِلَّ لَكُم ما وَر‌اءَ ذٰلِكُم أَن تَبتَغوا بِأَموالِكُم مُحصِنينَ غَيرَ‌ مُسافِحينَ .... الاية کے مطابق ان کا آپس میں نکاح بلاشبہ صحیح اور شرعی نکاح ہو گا۔ منع کی کوئی دلیل نہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1 ص118

محدث فتویٰ

تبصرے