سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(04) عمر فاروق ؓ ایمان کیسے لائے؟

  • 12148
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1585

سوال

(04) عمر فاروق ؓ ایمان کیسے لائے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مولوی صاحب خطبے میں ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک بت تھا لوگ اس کے قریب جمع تھے۔ حضرت عمرؓ بھی وہاں پہنچ گئے۔ حضرت عمر کو دیکھ کر اس بت نے کلمہ پڑھا تو  حضرت عمرؓ اسی جگہ مسالمان ہو گئے۔ مفتی صاحب قرآنو حدیث سے اس واقعی کی وضاحت کریں۔

علاقہ کی دوسری مساجد، مثلاً : بریلوی و دیوبندی وغیرہ کے لوگ ایسے وقعات سن کر ان کی تشہیر کرتے ہیں کہ دیکھو اہل کے حدیث  کے سٹیج سے ایسی باتیں ہو رہی ہیں۔ ایسے مولوی صاحب کے لیے آپ کا کیا خیال ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت عمر فاروقؓ کے ایمان لانے کے بارے میں میری نظر سے یہ واقعہ نھیں گزرا۔ مجھے جہاں تک علم ہے اور جیسا موٴرخین نے لکھا ھے حضرت عمرؓ رسول اللہ ﷺ کی دعاء کے نتیجہ میں مشرف بہ اسلام ہوئے تھے، اور وہ دعا یہ ہے: اللهم اعز الاسلام بعمر بن هشام او بعمر بن خطاب اور تاریخ الخلفاء سیوطی میں صرف حضرت عمرفاروقؓ یہ کا نام ہے اور الفاظ یہ ہیں اللهم اعز الاسلام بعمر بن خطاب خاصة او كما قال لہٰذا مولوی صاحب کا بیان کردہ واقعہ صحیح معلوم نہیں ہوتا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1 ص118

محدث فتویٰ

تبصرے