سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ہیلتھ انشورنس

  • 12133
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1541

سوال

ہیلتھ انشورنس
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہیلتھ انشورنس کے نام سے ایک کمپنی ہے جو ٤٠٠٠ روپے میں ایک کارڈ بنا کر دیتی ہے۔وہ کارڈ پوری فیملی کے لئے ہوتاہے۔ ایک سال تک اس کارڈ کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں طریقہ کا ر کچھ اس طرح ہے کچھ مخصوص ہسپتال میں علاج با لکل فری ہے اور کچھ ہسپتال میں ٣٠فیصد کی رعایت ہے جب بھی جتنا بھی علاج کروائیں تو اس پر پیسے نہیں دینے ہو نگے کیا یہ طریقہ صحیح ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انشورنس کی تمام صورتیں واضح اور صريح سود ہیں، جس میں اوپر آپ کی بیان کردہ ہیلتھ انشورنس بھی ہے۔اس کی متعدد وجوہات ہیں۔

1۔پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ بیع مجہول ہے ،جس میں بیمار ہونے یا نہ ہونے دونوں کا احتمال ہے۔اور پھر اگر وہ بیمار ہو ہی جائے تو اس بیماری کی نوعیت اور اس پر ہونے والے اخراجات بھی مجہول ہیں۔اور شرعی نقطہ نظر سے بیع مجہول حرام ہے۔

2۔یہ جوے کی شکل بن جاتی ہے کہ بیماری کی صورت میں آپ 4000 کے بدلے میں لاکھوں کے مستحق بن جاتے ہیں۔جبکہ عدم بیماری کی صورت میں آپ اس 4000 سے بھی محروم ہیں۔یہ کیوں۔؟ اور شریعت میں جوا بھی حرام ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے