سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(157) ختم دینا جائز ہے کہ نہیں

  • 12115
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 873

سوال

(157) ختم دینا جائز ہے کہ نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 گیارھویں کے علاوہ کسی دوسرے دن قرآن  پڑھ کرختم دیناجائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید پڑھ کرختم دینا ایک مخصوص اصطلاح ہے جس کاثبوت صالحین سے نہیں ملتا ،پیٹ کادھند ہ چلانے کے لئے اس قسم کی باتوں کوایجاد کیاگیا ہے ،گیارہویں کاکوئی ثبوت نہیں ہے۔ اسی طرح دوسرے ایام بھی ختم دینے کاکوئی جواز نہیں ،قرآن پاک پڑھناحرام نہیں، بلکہ اسے خلاف سنت استعمال کرناحرام ہے، لہٰذااس قسم کی محفل میں شریک ہونایا کھانا استعمال کرنا شرعاً درست نہیں ہے ۔    [واللہ اعلم ]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:191

تبصرے