سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(155) وظیفہ یا ورد ہاتھ کے پوروں پر کرنا

  • 12113
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 886

سوال

(155) وظیفہ یا ورد ہاتھ کے پوروں پر کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کوئی وظیفہ یا ورد ہاتھ کے پوروں پرپڑھنا چاہیے یاتسبیح وغیرہ پرادا کیاجائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت میں تین ،سات ،دس،، پچیس ،تینتیس اورسوتک کوئی بھی وظیفہ پڑھنا مطلوب ہے۔ اس کے بعد پانچ صد ، ہزار یاپانچ ہزار تک، اورادو وظائف پڑھنا ایجاد بندہ ہیں۔ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم شرعی حدتک وظائف کے لئے اپنی انگلیوں کو استعمال کرتے تھے ،چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کوہاتھوں کے پوروں سے تسبیحات پڑھتے دیکھا۔    [ترمذی :۳۶۵۱]

 بعض روایات میں دائیں ہاتھ کی وضاحت ہے ۔    [ابوداؤد :۱۵۰۲]

پھرآپ نے خواتین اسلام کوحکم دیا ہے کہ وہ اپنی انگلیوں کے پوروں سے تسبیحات کریں کیونکہ قیامت کے د ن یہ پورے بول کرگواہی دیں گے۔    [ترمذی :۳۸۳۵]

تاہم بعض متقدمین سے تسبیح کے استعمال کا جواز منقول ہے بشرطیکہ اس سے نمائش مقصود نہ ہو۔  [فتاویٰ ابن تیمیہ، ص:۵۰۶،ج ۲۲]

واضح رہے کہ وظائف کے لئے کاونٹر کااستعما ل جس سے ٹک ٹک کی آواز پیدا ہو ،نمائش اور ریاکاری ہے ۔    [واللہ اعلم]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:190

تبصرے