سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(153) حافظِ قرآن کا سفارش کرنا

  • 12111
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2392

سوال

(153) حافظِ قرآن کا سفارش کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ کون سی حدیث ہے کہ حافظ قرآن دس یاستر گناہگاروں کی سفارش کرے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث میں ہے کہ جس نے قرآن یاد کیا اوراس کے حلال وحرام کی پابندی کی وہ جنت میں داخل ہوگا اور اپنے اہل خانہ سے ایسے دس افراد کی سفارش کرے گا جن کے متعلق جہنم واجب ہونے کافیصلہ ہوچکا ہو گا۔    [ترمذی ،فضائل القرآن : ۲۹۰۵]

لیکن اس حدیث کے متعلق امام ترمذی رحمہ اللہ  نے خودہی وضاحت کردی ہے کہ ایک راوی حفص بن سلیمان کی وجہ سے اس کی سند صحیح نہیں ہے، نیز اس میں کثیربن زاذان راوی مجہول ہے۔ اس بنا پر یہ حدیث انتہائی کمزور ہے۔ [مرعاۃ المفاتیح،ص:۳۴۲،ج ۳]

 ستر آدمیوں کی سفارش کے متعلق کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گزری ۔[واللہ اعلم ]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:190

تبصرے