سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(117) ’جس نے رکوع پالیا اس نے رکعت پالی‘ والی حدیث کی تحقیق

  • 12072
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2136

سوال

(117) ’جس نے رکوع پالیا اس نے رکعت پالی‘ والی حدیث کی تحقیق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس نے رکوع پالیا تحقیق اس نے رکعت پالی،اس حدیث کاحوالہ درکار ہے ،نیز ایک دوسری حدیث میں ہے کہ جس نے سورۂ فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں ہوتی ،ان دونوں احادیث میں بظاہر تعارض ہے ،اس کی وضاحت کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی مذکورہ حدیث درج ذیل کتب میں ہے ۔

[صحیح ابن خزیمہ :۱۶۲۲،ابوداؤد : ۸۹۳،دارقطنی ، ص:۳۴۷ ج ۱،مستدرک حاکم، ص:۲۱۶ج ۱]

ہمارے نزدیک امام کے ساتھ بحالت رکوع ملنے سے رکعت نہیں ہوتی ،البتہ اس سے رکعت کاثواب مل جاتا ہے کیونکہ رکعت کے لئے دوچیزوں کا ہونا ضروری ہے، ایک قیام دوسرے قراء ت فاتحہ، امام کیساتھ رکوع میں شامل ہونے سے یہ دونوں چیزیں رہ جاتی ہیں اگرچہ جمہور کایہ موقف ہے کہ ایسی حالت میں رکعت ہوجاتی ہے لیکن راجح بات یہ ہے کہ جس رکعت میں سورۂ فاتحہ نہ پڑھی جائے وہ شمارہ نہیں ہوگی۔امام بخاری رحمہ اللہ  نے اپنی کتاب ’’جزء القرائۃ‘‘ میں حضرت ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ کاقول نقل کیا ہے ’’اگر تم جماعت کو بحالت رکوع پاؤتواسے رکعت شمارنہ کرو۔‘‘ امام شوکانی  رحمہ اللہ نے فریقین کے دلائل کوسامنے رکھتے ہوئے جمہور کے موقف کوکمزور قرار دیا ہے۔  [نیل الاوطار:ص:۴۱،ج ۲]

  سوال میں پیش کردہ احادیث میں کوئی تعارض نہیں ہے ،بلکہ دونوں احادیث اپنے اپنے مقام پر صحیح ہیں ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:150

تبصرے