السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیااہل تشیع حضرات کی اذان کاجواب دیناچاہیے یانہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہمارے ہاں بدقسمتی سے بیک وقت کئی اذانیں شروع ہوجاتی ہیں، اس لئے اس اذان کاجواب دیا جائے، جس پرلبیک کہتے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے آنا ہے۔ شیعہ حضرات کی اذان کاشریعت کے خلاف ہونے کی وجہ سے جواب نہیں دینا چاہیے کیونکہ اس میں انہوں نے اضافہ کیا ہے جوخلفائے ثلاثہ، حضرت ابوبکرصدیق، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم سے بغض وعداوت پرمبنی ہے ۔ [واللہ اعلم بالصواب]
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب