سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(102) میاں بیوی کا فرض نماز کی جماعت کروانا

  • 12057
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1821

سوال

(102) میاں بیوی کا فرض نماز کی جماعت کروانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  کیاگھر میں میاں بیوی دونوں فرض نماز کی جماعت کراسکتے ہیں اگر کراسکتے ہیں، تواس کی صورت کیا ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مردحضرات کے لئے مسجد میں نماز باجماعت ادا کرناضروری ہے، بلاوجہ ان کاگھر میں نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے، اگرکسی معقو ل عذر کی وجہ سے گھر میں نماز اد اکرناضروری ہوتو بیوی خاوند دونوں جماعت کراسکتے ہیں، اس کی صورت یہ ہوگی کہ خاوند جماعت کرائے اوربیوی اس کے برابرکھڑے ہونے کے بجائے پیچھے کھڑی ہوگی۔ حضرت انس  رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے گھر ایک دفعہ رسول  اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے جماعت کرائی تومیں اور ایک بچہ آپ کے پیچھے اورہماری والدہ حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا اکیلی ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں ۔[صحیح بخاری ،الاذان :۷۲۷]

عورت کسی صورت میں مرد کی جماعت نہیں کرائے گی، خواہ وہ عالمہ فاضلہ ہی کیوں نہ ہو ۔       

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:143

تبصرے