سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(56) بچے اور بچی کا پیشاب

  • 12010
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2023

سوال

(56) بچے اور بچی کا پیشاب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دودھ پیتے بچے کاپیشاب پاک ہے کیابچی کاپیشاب بھی پاک ہے اس کی وضاحت فرمائیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پیشاب پلید ہے، خواہ شیرخوار بچے کاہو یابالغ مرد کا،اسی طرح اس کے نجس ہونے میں بچی اوربچے کی تفریق بھی صحیح نہیں ہے، البتہ شریعت نے جس کپڑے کوپیشاب لگ جائے، اس کے پاک کرنے کے متعلق بچے اوربچی کے پیشاب میں فرق ضرور رکھاہے، چنانچہ بچے کے متعلق حکم ہے کہ اس پرچھینٹے مارے جائیں اسے دھویا نہ جائے اوربچی کے پیشاب کے متعلق رسول  اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے حکم دیا ہے کہ اسے دھویا جائے۔ حدیث میں ہے: ’’لڑکی کاپیشاب دھویاجاتا ہے اورلڑکے کے پیشاب پرچھینٹے مارے جاتے ہیں۔ ‘‘    [ابن ماجہ ،الطہارۃ:۵۲۲]

لڑکے اورلڑکی کے پیشاب میں تفریق کے متعلق احادیث خاموش ہیں، البتہ محدثین نے بیان کیا ہے کہ لڑکے کے اٹھانے والے اقارب اوراجانب سب ہوتے ہیں، اس لئے اس کی طہارت میں کچھ تخفیف رکھی گئی ہے جبکہ لڑکی کواٹھانے والے صرف والدین یااس کے بہن بھائی ہوتے ہیں، اس لئے طہار ت کے متعلق اصل حکم کوباقی رکھا گیا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:94

تبصرے