سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(55) تیمم کا صحیح طریقہ

  • 12009
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1575

سوال

(55) تیمم کا صحیح طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تیمم کرنے کا صحیح طریقہ کیاہے وضاحت کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول  اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے تیمم کے لئے دونوں ہاتھ زمین پرمارے، پھران میں پھونک لگائی ۔اس کے بعد ان کے ساتھ اپنے منہ اوردونوں ہاتھوں پرمسح کیا۔     [صحیح بخاری:۳۳۸]

  یعنی الٹے ہاتھ سے سیدھے ہاتھ پر،سیدھے ہاتھ سے الٹے ہاتھ پر مسح کیا،پھر دونوں ہاتھوں سے چہرہ کامسح کیا ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:93

تبصرے