سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(53) جنابت کی حالت میں فوت ہونا

  • 12007
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1117

سوال

(53) جنابت کی حالت میں فوت ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جنابت کی حالت میں اگرکوئی فوت ہوجائے تواسے ایک غسل دینا کافی ہے یادومرتبہ غسل دیناچاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

   ایسی حالت میں فوت ہونے والے شخص کے لئے ایک ہی غسل کافی ہے اسے دومرتبہ غسل دینے کی ضرورت نہیں ہے، جیسا کہ دوران نفاس فوت ہونے والی عورت کوایک ہی غسل کافی ہوتا ہے، عبادات میں اس کی نظیربایں طورپر ہے اگر کوئی مسجد میں صبح یاظہر کی سنتیں اداکرتا ہے تواس سے تحیۃ المسجد ساقط ہوجاتا ہے اسے الگ الگ سنتیں ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، صورت مسئولہ میں بھی ایک ہی مرتبہ غسل دیناکافی ہے ۔ [و اللہ  اعلم]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:93

تبصرے