سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(42) اونٹ کے گوشت پر وضوء

  • 11996
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1092

سوال

(42) اونٹ کے گوشت پر وضوء

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیااونٹ کاگوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے قرآن و حدیث کے مطابق جواب دیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اونٹ کاگوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اس کے بعد حقیقی وضو کرناہوگا۔ حضرت جابربن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول  اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  سے ایک آدمی نے سوال کیا: آیا میں اونٹ کے گوشت سے وضو کروں، آپ  نے فرمایا: ’’ہاں اونٹ کے گوشت سے وضو کرو۔‘‘     [صحیح مسلم ، الحیض:۳۶۰]

    اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اونٹ کاگوشت کھانے کے بعد وضو کرنا چاہیے، وہ گوشت جسم کے کسی حصے یا عضو کاہوناقض وضو ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی حلال جانور کاگوشت ناقض وضونہیں۔ [و اللہ  اعلم]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:87

تبصرے