سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) مردوں کے لیے سونے کےدانت لگوانا

  • 11995
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1019

سوال

(41) مردوں کے لیے سونے کےدانت لگوانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مردوں کے لئے سونے کے دانت لگواناجائز ہے یا نہیں ؟اگرجائز ہے توکلی کرتے وقت اسے اتار ناہوگا یااتار ے بغیر کلی کرناصحیح ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگرسونے کادانت مردوں کی مجبوری اورضرورت ہوتومرد حضرات سونے کا دانت لگواسکتے ہیں ۔بصورت دیگر جائز نہیں ہے۔ کیونکہ حدیث کے مطابق مردوں کے لئے سونا پہننا اورانہیں بطور زیورات استعمال کرنا حرام ہے۔ عورتیں اگرسونے کادانت بطور زیب و زینت استعمال کرتی ہوں توجائز ہے بصورت دیگر اسراف ہے ۔اس کی اجازت نہیں ہے، رسول  اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا: ’’میری امت کی عورتوں کے لئے سونے اور ریشم کوحلال قرار دیاگیا ہے۔‘‘     [ترمذی ،اللباس :۱۷۲۰]

       اگرکسی نے ضرورت کے پیش نظر سونے کا دانت لگوایا تھا توفوتگی کے بعد اگرآسانی سے اتارا جاسکے تواسے اتارلیناچاہیے ۔ کیونکہ سونامال ہے، وفات کے بعد وہ اس کے وارثوں کاہوچکا ہے ،اگرکسی نے مصنوعی دانت لگوائے ہوں تووضو یاغسل کرتے وقت انہیں اتارناضروری نہیں ہے ، کیونکہ دانتوں کااپنی جگہ سے باربار اتارنا اورانہیں دوبارہ لگانابہت مشکل کام ہے، اس بنا پر وضو کرتے وقت انہیں اتارنے کی قطعاًکوئی ضرورت نہیں ہے ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:86

تبصرے