سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(189) خواتین بھی استرا استعما ل کے سکتی ہیں

  • 11939
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2017

سوال

(189) خواتین بھی استرا استعما ل کے سکتی ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عو رتیں موئے عا نہ استرے سے صا ف کر سکتی ہیں  اگر جائز ہے تو جواز کی کیا دلیل ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں متعد د د لائل کی وجہ سے یہ انکے لئے جا ئز ہے جو ذکر کئے جاتے ہےہیں :

اول :  جا بر ﷜  کی حدیث ہے اسمیں ہے : ‘‘ جب ہم مدینہ پہنچے اور گھروں  میں داخل ہو نے لگے تو نبی ﷺ نے فر ما یا  : ‘‘ ٹھرو ہم رات کو یعنی عشاء کو داخل ہو نگے تا کے پر اگندہ بالوں والی کنگھی کر سکے اور غائب خا وندوالی استرا استعما ل کر سکے یعنی مو ئے عا نہ کی صفائی کر سکے ’’ ( بخا ر ی ( 1؍ 760) مسلم ( 1 ؍ 474 ) المشکاۃ  ( 2 ؍ 267) تو استرے مے استعما ل کی یہ نص صریح ہے ۔

عورتو ں کے لئے استرا استعما ل مےنے سے ممانعت اور وجہ سے ہے اور وہ یہ مے اطباء کے قو ل کے مطا بق استرے کے استعما ل سے شہو ت بڑھتی ہے ۔ تو یہ کو ئی شرعی بات نہیں اسلئے نبی ﷺ کی ابا حت کے بعد منع کرنا جا ئز نہیں ۔

دوسری : عبد الر حمن بن اسو د  سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کے میرے والد مجھے بلوغت سے پہلے عا ئشہ رضی اللہ عنھا کے پا س بھیجا کرتے تھے جب میں بالغ ہو ا تو آ کر میں نے ( باہر سے ) آ واز دی ‘ غسل کس چیز سے فر ض ہو تا ہے ؟ تو فر ما یا : جب مل جا ئیں  استرے کے استعما ل کی جگہیں ’’ ۔ ( دار قطنی ( 2؍ 242) الطحاوی ( 2 ؍ 48)

اور اسے ابن سعد نے الطبقات میں اور امام نے تاریخ کبیر میں ذکر کیا ہے اور اسکے روای ثقہ ہیں اور عبد الرحمٰن کے عا ئشہ سے سما ع میں اختلا ف ہے ظا ہری یہی ہے کے ان سے ان کا سما ع ثا بت ہے   جییے کے دار قطنی نے کہا ہے۔

اما م نووی نے شرح مسلم –( 1؍ 474 ) میں کہا ہے : استحد اد : مو ئے عانہ کی صفا ئی میں لو ہا ( استرا ) استعمال کرنا ۔ اور یہا ں مراد ہے کے جیسے اس کا ازالہ ہو جا ئے ۔ نیل الا و طا ر ( 1؍ 123) میں اسی کی طر ف اشارہ کیا ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص414

محدث فتویٰ

تبصرے