سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

انعامی بانڈزیا قرعہ اندازی کے ذریعے ملنے والی رقم کاحکم

  • 119
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3423

سوال

انعامی بانڈزیا قرعہ اندازی کے ذریعے ملنے والی رقم کاحکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 گورنمنٹ یا سٹیٹ بینک جو انعامی بانڈز جاری کرتے ہیں ان پر قرعہ اندازی کے ذریعے ملنے والے انعام کا کیا حکم ہے۔ ؟ کیا یہ سود ہے۔؟ تفصیلی جواب درکار ہے کیوں کہ احناف اس کو جائز قرار دیتے ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان انعامی بانڈز میں سود ، جوا ، بیع ما لا یملک ، تینوں قباحتیں شامل ہیں ۔

پاکستانی  حکومت جو یہود کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسے سود ستان بناتی چلی جارہی ہے اس رقم کو سودی و غیر سودی کارو بار میں لگاتی ہے اور اس سے حاصل ہونے والے سود کو لفظ "انعام" استعمال کر کے مختلف افراد میں تقسیم کرتی ہے۔

لہذا اس میں سود کا گند بھی شامل ہے ۔

اسی طرح جوئے کی جسطرح اور بہت سی اقسام ہیں انہی میں سے ایک قسم یہ بھی ہے کہ مختلف افراد ایک جیسی رقم ایک ہی کام پر لگائیں اور ان میں سے کسی کو منافع زیادہ حاصل ہو اور کسی کو کم یا کسی کو ملے اور کسی کو نہ ملے ، پرائزبانڈز میں یہی عمل کار فرما ہوتا ہے لہذا اس میں جوا بھی ہے ۔

اور پھر ان پرائز بانڈز کو آگے سے آگے بیچا جاتا ہے ۔ یعنی اصل زر بائع کے پاس نہیں ہوتا بلکہ اسکی رسید ہوتی ہے اور وہ اس رسید کو ہی فروخت کردیتا ہے۔

یہ بھی شریعت اسلامیہ میں ممنوعہ کام ہے ۔

ان تین بڑی بڑی قباحتوں کی بناء پر یہ بانڈز اور انکا کارو بار ناجائز و حرام ہیں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے