سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(73) حضرت یوسف کی شادی

  • 11885
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2216

سوال

(73) حضرت یوسف کی شادی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سیدنا یوسف علیہ السلام کی بیوی کا نام کیا ہے؟ کیا انہوں نے عزیز مصر کی اس بیوی سے شادی کرلی تھی جس کا واقعہ اللہ تعالیٰ نےقرآن مجید میں بیان فرمایا ہے؟ بعض علماء حطبہ نکاح کے وقت  جو یہ دعا  پڑھتے ہیں کیایہ صحیح ہے کہ «اللهم الف بينهما كما الف بين يوسف وزليخا﴾ اے اللہ! ان دونوں میں اس طرح  الفت ومحبت پیدا فرمادے ‘جس طرح تو نے حضرت یوسف علیہ السلام ااور زلیخا میں محبت پید فرمادی تھی؟‘‘


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتب قصص و تفاسیر میں کتب بنی اسرائیل کےحوالہ سے مذکور ہے کہ عزیز کی بیوی کانام زلیخاتھا بعض نےکچھ اور نام بھی ذکر   کیے ہیں۔ نیز ا انہوں نےیہ بھی  ذکرکیا ہے کہ جیل سےباہر آنے کے بعد حضرت یوسف علیہ السلام نے اس  عورت سے شادی کرلی تھی کیونکہ عزیز مصر فوت ہوگیاتھایا اس نے   اسے طلاق دی تھی لیکن یہ سب کچھ اسرائیلی روایات سے ماخوذ ہے۔ جہاں تک مذکورہ دعا کا تعلق ہے تو مجھے اس کے ماثور ہونے کےبارےمیں  کوئی علم نہیں ہے ممکن ہے بعض مفسرین سےمنقول اقوال ہی کی وجہ سے اس دعا کو ایجاد کرلیا گیا ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص74

محدث فتویٰ

تبصرے