سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(55) اس کے لیے دو اجر ہیں

  • 11858
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1926

سوال

(55) اس کے لیے دو اجر ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا ایک قریبی عزیز ہے جو قرآن کریم کی تلاوت  سے بہت محبت رکھتا ہے لیکن عربی زبان اورقراءت کے اصولوں کو نہیں جانتا تم اسے کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسے چاہیے  کہ قرآن مجید کی قراءت سیکھنے میں کوشش کرے تدبر سےکا لے جلد بازی نہ کرے  اوراپنے سے زیادہ علم والے کو قرآن سنائے تاکہ اسے اس بات کاعلم حاصل ہوجائے جس سے وہ جاہل ہےاور ناامید نہ ہونبیﷺ کے ارشاد کی وجہ سے اجر  عظیم ملے گا:

«خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ»(صحیح البخاري فضائل القرآن باب خیر کم من تعلم القرآن وعلم حدیث :5027)

 ’’تم میں  سے سب سےبہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے‘‘

اس حدیث کو اما بخاری رحمه الله علیہ نےاپنی صحیح میں بیان فرمایا ہے نیز رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے،

(«الْمَاهِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ، وَالَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيَتَتَعْتَعُ فِيهِ، وَهُوَ عَلَيْهِ شَاقٌّ، لَهُ أَجْرَانِ».( صحیح البخاری  التفسیر باب سورۃ عبس ح:4937وصحیح مسلم صلاۃ المسافرین باب فضل الماهربالقرآن والذی یتتعتع فه ح:798والفظ له)

’’ قرآن مجید کےماہر کو معزز نیکو کار فرشتوں کاساتھ نصیب ہوگا اور جو شخص قرآن پڑھے وہ اس پر گران گزرتا ہو وہ پڑھتے ہوئےواضح طریقے سے تلاوت نہ کرسکتا ہو تو اس کےلیے دو اجر ہیں‘‘

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص56

محدث فتویٰ

تبصرے