سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) اجرت دے کر قرآن پڑھانا

  • 11857
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1261

سوال

(54) اجرت دے کر قرآن پڑھانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اجرت دے کر قرآن پڑھانے  بارےمیں کیاحکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شخص اجرت لے قرآن  پڑھتا  اور اس کا ثواب میت کی روح کو بخشا ہوتو  یہ جائز نہیں کیونکہ  جو اجرت  پر پڑھے تو تو اس نے گویا  اس کےثواب حاصل کرنےمیں عجلت سے کام لیا ہےجس کی وجہ سے اس  کا اجر باطل ہوجاتا ہےلہذا اس کے  پاس تو کوئی چیز باقی ہی نہ رہی  جو وہ میت کو بخش سکے پھر یہ عمل غیر مشروع بھی ہے  موت کے بعد جمع ہونا قرآن  پڑھنا اور میت کو ایصال ثواب کرنا اگر نیکی  کاکام ہوتا تو سلف بھی اسی طرح ضرور کرتے۔ آپ اگر حافظ نہیں ہیں  اور قراءت کرتے ہوئے  غلطیوں کا ارتکاب کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اپنی قراءت کو درست کریں تاکہ صحیح  طور پر قرآن مجید کی تلاوت کرسکیں اور جو غلطی قصد د ارادہ کے بغیر ہوجائے تووہ معاف ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص55

محدث فتویٰ

تبصرے