سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(383) تالیف قلب کے لیے زکوٰۃ دیناکیسا ہے؟

  • 1185
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1197

سوال

(383) تالیف قلب کے لیے زکوٰۃ دیناکیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی کمزور ایمان والے شخص کے ایمان کو تقویت پہنچانے کے لیے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے، خواہ اس کو اپنی قوم کی سرداری نہ بھی حاصل ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس مسئلے میں علماء میں اختلاف ہے لیکن میرے نزدیک راجح یہ ہے کہ ایسے شخص کو اسلام سے الفت اور ایمان کی تقویت کے لیے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے، خواہ اسے ذاتی حیثیت سے دی جا رہی ہو اگرچہ وہ اپنی قوم کا سردار نہ بھی ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مصارف زکوٰۃ کے ضمن میں ’’مؤلفة القلوب‘‘ کا بھی ذکر فرمایا ہے لہٰذا اگر ہم فقیر کو اس کی بدنی وجسمانی حاجت کے لیے دیتے ہیں، تو ضعیف الایمان شخص کو ایمان کی تقویت کے لیے زکوٰۃ دینا جائز ہوگا کیونکہ انسان کے لیے جسمانی غذا کی نسبت ایمان کی تقویت کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ360

محدث فتویٰ

تبصرے