سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(382) محض تقسیم کنندہ مستحق زکوٰۃ نہیں بن سکتا

  • 1184
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1169

سوال

(382) محض تقسیم کنندہ مستحق زکوٰۃ نہیں بن سکتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک دولت مند شخص نے اپنی زکوٰۃ ایک شخص کے پاس بھیجی اور اس سے کہا کہ تمہاری نظر میں جو مستحق ہوں، ان میں اسے تقسیم کر دو تو کیا یہ وکیل بھی عاملین زکوٰۃ میں شمار ہو کر زکوٰۃ کا مستحق ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

یہ وکیل عاملین اور مستحقین زکوٰۃ میں سے نہیں گرداناجائے گا کیونکہ یہ تو ایک خاص شخص کا خاص وکیل ہے اور قرآنی اندازبیان ﴿وَالْعَامِلِيْنَ عَلَيْهَا﴾ میں شاید یہی رازپنہاں ہے۔ واللہ اعلم۔ کیونکہ حرف علیٰ ایک طرح سے ولایت کی ایک قسم کا فائدہ دیتا ہے گویا کہ عاملین، قائمین کے معنی میں ہیں، لہٰذا جو شخص کسی معین انسان کی طرف سے زکوٰۃ تقسیم کرنے میں نیابت کے فرائض انجام دیتا ہے، وہ عاملین زکوٰۃ میں شمار نہیں ہو سکتا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ359

محدث فتویٰ

تبصرے