السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پیشاب یا پا خانہ کئے بغیر استنجاء کا کیا حکم ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
پاخانہ کے بعد استنجاء کرنا فرض ہے ۔ہوا کے خارج ہونے کے بعد استنجاء کرنا عورتوں کی بدعت ہے یہ کام وہ عورتیں کیا کرتی ہیں۔ہوا کے خارج ہونے اور خون کے نکلنے اور قے کرنے کے بعد جو وضو کرنے کی قائل ہیں ان کے لیے استنجاء کرنا جائز نہیں۔
اور اسی طرح نماز کا وقت داخل ہونے سے پہلے اگر کوئی پا خانہ کر لے تو نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد اسے صرف وضوء کرنا چاہیے محل کے پاک ہونے کے باوجود استنجاء کا اعادہ بدعت اور وسوسہ ہے ۔ جیسے کہ فتاوٰی العثیمین (116؍4) میں ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب