السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے ریڈیو اورٹیلی وژن پربعض قاریوں سے سنا ہے کہ وہ سورۃ الضحیٰ کی تلاوت کی بعد اللہ اکبر کہتے ہیں تو کیا یہ مشروع ہے اور اس سورۃ کے علاوہ دیگر سورتوں کے لیے بھی یہ حکم ہے اور کیا نماز میں بھی ان کی قراءت کےبعد اللہ اکبر کہنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قاری مکہ عبداللہ بن کثیر جو کہ قراء سبعہ میں سے ایک ہیں کی قراءت میں اللہ اکبر کہنا وارد ہے اور انہوں نے اپنے مشائخ سے لے کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تک سند سےیہ روایت کیا ہے سورۃ الضحی سےلے کر سورۃ الناس تک ہر سورت کےبعد اللہ اکبر کہا جائے لیکن اہل حدیث سےیہ تکبیر منقول نہیں ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ یہ مرفوعا ثابت نہیں ہے ابن کثیر کے علاوہ قراء میں سے کسی اور نےبھی اسے ذکر نہیں کیا جو ابن کثیر کی قراءت سے پڑھے وہ تکبیر کہہ لے لیکن کہنے والے یانہ کہنے والے کسی پر کوئی اعتراض نہیں کیاجائے گا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب