سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(39) ترتیب نزولی

  • 11827
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 5317

سوال

(39) ترتیب نزولی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن کریم  کی سورتوں اورآیات کی ترتیب کیسے مکمل ہوئی؟ نیز قرآن مجید کی سب سےآخر میں نازل ہونے والی آیت کون سی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن کریم کی  آیات کی ترتیب توفیقی ہے یعنی رسول اللہﷺ خود ہی یہ فرمایاکرتےتھے کہ اس آیت کو فلاں  سورت میں شامل کردو۔ سورتوں میں سےبعض کی ترتیب توفیقی ہے اور بعض کی اجتہادی ہے یعنی جن سورتوں کی ترتیب  رسول اللہﷺ سےثابت ہے وہ توفیقی ہے مثلا سورۂ بقرہ اور آل عمرآن کہ نبیﷺ ہمیشہ انہیں ملاکر  پڑھا کرتے تھے کیونکہ ان کی فضیلت بہت زیادہ ہے۔ اس طرح آپ سورۃ الاعلی اور الغاشیہ کو اور الجمعہ  اور المنافقوں کو  بھی ملاکر ہمیشہ ملاکر پڑھا کرتے تھے یعنی جن سورتوں کی ترتیب نبیﷺ سےثابت ہے وہ توفیقی ہے او ر جن کی ترتیب نبیﷺ سےثابت نہیں ہے ان کی ترتیب میں صحابہ کرام  نے اجتہاد سے کام لیا ہے مگر ہمیں اس بات کا حق حاصل نہیں ہے کہ ہم  صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متفقہ اجتہاد سے اعراض کریں بلکہ ہمیں قرآن کریم کی موجود ترتیب ہی پابندی  کرنی چاہیے۔

رہی یہ بات کہ قرآن کریم کی سب سے آخر میں کون سی آیت نازل ہوئی؟ تو اس کے بارےمیں اختلاف ہے ۔ بعض نےکہا ہے کہ سب سےآخر میں نازل ہونےوالی آیت یہ ہے:

﴿ اليَومَ أَكمَلتُ لَكُم دينَكُم وَأَتمَمتُ عَلَيكُم نِعمَتى وَرَ‌ضيتُ لَكُمُ الإِسلـٰمَ دينًا ۚ...﴿٣﴾... سورةالمائدة

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص43

محدث فتویٰ

تبصرے