سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(37) نماز پڑھنے والے کے پاس بلند آواز سے قراءت کرنا

  • 11825
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1134

سوال

(37) نماز پڑھنے والے کے پاس بلند آواز سے قراءت کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اسلام کسی مسلمان یا مسلمانوں کی جماعت کےلیے اس بات کو ناجائز قرار دیتاہے کہ وہ بلند آواز سے  قرٖآن  مجید یاکوئی اور چیز پڑھیں جب کہ لوگ نماز پڑھ رہے ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسلام اس بات کو جائز قرار نہیں دیتاکہ مسجدوں میں اس وقت  بلند آواز  سے قرآن مجید کی تلاوت کی جائے یا ذکر کیا جائے یا کوئی  دینوی بات کی جائے جب  لوگ نماز پڑھ رہےہوں کیونکہ اس  طرح ان کی نماز میں خلل  پڑنے کا اندیشہ ہے اور حدیث سےثابت ہےکہ رسول اللہﷺ نے نے اس طرح  بلند آواز سے قرآن مجید  پڑھنے سے منع فرمایا۔

(ابوادود التطوع باب رفع الصوت بالقراءة صلاة اللیل حدیث:1332مسن احمد:97/3)

اور اگر کوئی شخص  بلند آواز سےقرآن مجید کی تلاوت یا ذکر اس وقت  کرے جب  جماعت ہو تو وہ معصیت کا ارتکاب کرتا ہے کہ نماز باجماعت میں شریک نہیں ہوتا اور بلند آواز سےتلاوت یاذکر کرکےمسلمانوں کو تشویش میں مبتلا کرتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص42

محدث فتویٰ

تبصرے