السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حدث اصغر والے کےلیے قرآن مجید کو ہاتھ لگانے کےبارےمین کیا حکم ہےراہنمائی فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدث اصغر والے کےلیے قرآن مجید میں کوئی حرج نہین بشرطیکہ وہ قرآن مجید کو ہاتھ نہ لگائے کیونکہ جواز قرءت کےلیے یہ شرط نہیں کہ انسان طاہر ہو اور اگر کوئی انسان جنبی ہوتو اس کےلیے غسل کیےبغیر قرآن مجید کو پڑھنا مطلقاجائز نہیں ہے لیکن وہ قرآن مجید کے الفاظ پر مشتمل ذکر کرسکتا ہے مثلا«بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» پڑھ سکتا ہے‘ مصیبت کےوقت«إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ»
پڑھ سکتا ہےیا قرآن کریم سے ماخوذ اس دیگر اذکار پڑھ سکتا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب