السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض احبارات وکاغذات مین قرآن کریم کی کچھ آیات لکھی ہوتی ہین نیز بعض اوراق اور خطوط وغیرہ کے آغاز میں ’’بسم الله الرحمن الرحيم‘‘ بھی لکھی ہوتی ہے ‘تو سوال یہ ہے کہ ان اخبارات دستاویزات اور خطوط کےپڑھنے کےبعد ہم کیا کریں؟ کیا انہیں پھاڑدیں یا جلا دیں یا کیا کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکورہ اخبارات وکاغذات کی حفاظت واجب ہےیا پھر پڑھنےکےبعد انہیں جلادیا جائے یاپاک زمین مین دفن کردیاحائے تاکہ قرآنی آیات اور سبحانہ وتعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کو بے ادبی وبے حرمتی سےبچایا جاسکے۔ یہ جائز نہیں کہ انہیں کوڑے کےڈرموں یابازاروں میں پھینک دیا جائے یا انہیں لفافوں یا کھانے کےلیے دستر خواں وغیرہ کے طور پر استعمال کیا جائے کیونکہ ان تمام امور میں بے حرمتی اور عدم حفاظت ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب