سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(23) ایسے گھر میں قرآن پڑھنا جس میں کتا ہو

  • 11801
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1161

سوال

(23) ایسے گھر میں قرآن پڑھنا جس میں کتا ہو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ایسے گھرمیں  قرآن  پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے   جس میں کتا موجودہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی حرج نہیں اور واجب یہ ہے کہ کتے کو نکال دیا جائےاور ااسے گھؤ میں نہ رہنے دیا جائے الا یہ کہ وہ شکار یا کھیتی یا مویشیوں کی حفاظت کے تین امورمیں سے کسی امر کےلیے ہو۔ کیونکہ رسول اللہﷺ کا فرمان ہے:

«مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا إِلَّا كَلْبَ مَاشِيَةٍ، أَوْ ضَارٍ، نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ»(صحيح مسلم المساقاة باب الامربقتل الكلاب وبيان نسخه... الخ حديث1575ومعناه متفق عليه من حديث ابن عمر بدون ذكر ارض)

 ’’جو شخص شکار یا مویشی یاکھیتی کی حفاظت کے مقصد کے علاوہ کتا رکھے تو اس کے اجر وثواب میں ہر روز قیراط کم کردیے جاتے ہیں‘‘

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص34

محدث فتویٰ

تبصرے