سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(378) کیا زکوٰۃ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کی جا سکتی ہے؟

  • 1180
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1434

سوال

(378) کیا زکوٰۃ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کی جا سکتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک جگہ سے دوسری جگہ زکوٰۃ منتقل کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

مصلحت کے پیش نظر انسان ایک جگہ سے دوسری جگہ زکوٰۃ منتقل کر سکتا ہے۔ اگر انسان کے مستحق رشتہ دار کسی دوسرے شہر میں رہتے ہوں، تو ان کی طرف زکوٰۃ بھیجنے میں کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح انسان کے اپنے شہر کے لوگوں کی مالی حالت بہت اچھی ہو اس لئے وہ کسی دوسرے ایسے شہر میں زکوٰۃ کی رقم بھیج دے جہاں کے باشندے زیادہ فقیر ہوں تو بھی اس میں کوئی حرج نہیں اور اگر ایک شہر سے دوسرے شہر میں زکوٰۃ بھیجنے میں ایسی کوئی مصلحت نہ ہو تو پھر زکوۃ کی رقم دوسرے شہر نہ بھیجی جائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ357

محدث فتویٰ

تبصرے