السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ ممکن ہے کہ قرآن مجید کا مثلافرانسیسی زبان میں ترجمہ کیاجائے اور کافر اسے پڑھیں کیونکہ اللہ تعالی فرماتا ہے:
﴿إِنَّهُ لَقُرءانٌ كَريمٌ ﴿٧٧﴾ فى كِتـٰبٍ مَكنونٍ ﴿٧٨﴾ لا يَمَسُّهُ إِلَّا المُطَهَّرونَ ﴿٧٩﴾... سورةالواقعة
’’کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت والا ہے-جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے-جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں۔‘‘
اور اس کتاب کےٹائیٹل پر یہ آیت لکھ دی جائے:
﴿وَلِلَّهِ ما فِى السَّمـٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۚ وَكانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَىءٍ مُحيطًا ﴿١٢٦﴾ وَيَستَفتونَكَ فِى النِّساءِ ۖ قُلِ اللَّهُ يُفتيكُم فيهِنَّ...﴿١٢٧﴾... سورة النساء
’’آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو گھیرنے والاہے۔‘‘
آپ سے عورتوں کے بارے میں حکم دریافت کرتے ہیں، آپ کہہ دیجئے! کہ خود اللہ ان کے بارے میں حکم دے رہا ہے اور قرآن کی وه آیتیں جو تم پر ان یتیم لڑکیوں کے بارے میں پڑھی جاتی ہیں جنہیں ان کا مقرر حق تم نہیں دیتے اور انہیں اپنے نکاح میں لانے کی رغبت رکھتے ہو۔‘‘
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن مجید کا کسی دوسری زبان میں ترجمہ کرنا ممکن ہی نہیں جو وقت تعبیر علو اسلوب جمال نگارش اور استحکام نظم کے اعتبار سےقرآن مجید کے اعجاز افادہ احکام واآداب کے تمام مقاصد کی تکمیل اور دروس وعبراوراصلی ثانوی تمام معافی کے اظہار کے اعتبار سے قرآن مجید کے مماثل ہو کہ یہ سب قرآن مجید ہی کے امتیازات وخصوصیات ہیں جو اس کے کمال فصاحت وبلاغت کی کرشمہ سازی ہیں لہذااگر کوئی شخص قرآن مجید کے اس طرح کےترجمہ کی کوشش کرے جوان تمام خوبیوں سو مرصع ہوتو اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو سامان اور سیڑھی کے بغیر آسمان پر چڑھنے کی کوشش کرے یاپروں اور آلات کےبغیر فضامیں آڑنا چاہیے۔
ہاں یہ ممکن ہے کہ عالم نے قرآن مجید کے جو معانی سمجھے ہوں ان کو مفہوم کو وہ حسب وسعت وطاقت کسی دوسرزبان میں بیان کردے تاکہ اس زبان کو بولنے والوں تک وہ اس ادراک کو پہنچادے جسے اس فکر کی جولانیوں نےہدایت قرآن سےاخذ کیا ہے اس احکام سے اسنتباط کیا ہے یا عبر ومواعظ کو اس نے معلوم کیا ہے لیکن غیر عربی زبان مین اس عالم کی اس شرح کو قرآن مجید کی عربی میں ایسی تفسیر کی طرح ہوگا جس کے ذریعہ سے معانی کو آسان انداز میں سمجھانےاور احکام کے استنباط کے لیے کوشش کی گئی ہوگی اورظاہر ہےکہ قرآن مجید کی عربی زبان میں اس تفسیر کو قرآن نہیں کہا جاسکتا لہذا اجنبی اور کافر کےلیے یہ جائز ہےکہ غیر عربی زبان میں قرآن مجید کے معانی کے ترجمہ کو ہاتھ لگاسکتا ہے جیساکہ وہ عربی زبان میں مکمل کی گئی تفسیر کو بھی ہاتھ لگاسکتا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب