سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(13) ترتیل کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت

  • 11791
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1795

سوال

(13) ترتیل کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت اگر خاموشی کے ساتھ  قرآن مجید کی تلاوت کرے تو صحیح ہے یا اس کےلیے  بھی واجب ہے کہ ترتیل کے ساتھ تلاوت کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تلاوت مین ترتیل واجب نہیں نہ مرد کے لیے  اورنہ عورت کےلیے البتہ تلاوت کے آداب میں ضرور ہے۔ حسن قراءت کا تقاضا یہ ہے بشرطیکہ الفاظ اور حروف حذف نہ ہوں۔

حالات کے مکابق قراءت کو جہری وسری دونوں طرح کیا جاسکتا ہے۔اگر قراءت سری کرنےمیں زیادہ خشوع  وخضوع  پیدا ہو تو قراءت جہری کرنی چاہیے بشرطیکہ کسی کو  ایذاء نہ پہنچے اور قرائت سری کرنے میں زیادہ خشوع ہو تو قراءت سری کی جائے اور دونوں صورتیں برابر ہوں تو انسان کو اختیار ہے جس طر ح چاہیے قراءت کر لے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص26

محدث فتویٰ

تبصرے