سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(05) لیٹ کر قرآن مجید کی تلاوت کرنا

  • 11777
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2587

سوال

(05) لیٹ کر قرآن مجید کی تلاوت کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا پہلو یاپشت پر لیٹ  کر قرآن کریم  کو دیکھ کر پڑھنے میں کوئی حرج ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جائز ہے کہ قرآن کریم کی بیٹھ کر کھڑے ہو کر چلتے دوڑتے اور سواری کرتے ہوئے اور پہلو یاپشت کے بل لیٹے ہوئے تلاوت کی جائے۔ لیکن افضل یہ ہے کہ آدمی  باوضو قبلہ رخ  بیٹھ کر قلب وقالب کےساتھ متوجہ ہوکر غور وفکر اور تدبر کےساتھ تلاوت کرے تاکہ قرآن مجید  سے مکمل استفادہ کیا جا سکے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

 کتاب القران الکریم : جلد 4  صفحہ 21

محدث فتویٰ

تبصرے