سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(03) آیۃ الکرسی قرآن مجید کی سب سے عظیم آیت کیوں ہے؟

  • 11775
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2254

سوال

(03) آیۃ الکرسی قرآن مجید کی سب سے عظیم آیت کیوں ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آیۃ الکرسی  کتاب اللہ کی سب سے عظیم آیت کیوں  ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آیۃ الکرسی اللہ تعالی کی صفات‘ اس کی توحید  اس کی ذات گرامی کے شایان شان امور کے اثبات اور صفات  نقص سے  تنزیہ  پرمشتمل ہے اور یہ ساری  باتیں آیۃالکرسی  کے سوا  کسی ایک  آیت  میں جمع  نہیں ہین اس لیے اس  کی  فضلیت بہت سی احادیث سے ثابت ہے۔ اس  طرح نمازوں کے بعد اور سونے کے وقت اس  پڑھنے کے بارے میں بھی بہت سی احادیث وارد ہیں اس کے پڑھنے سے شیطان  بھاگ جاتا ہے۔ الغرض اس کے پڑھنے کی بہت  ہی فضیلت  آئی ہے۔ (عمل الیوم والیلة للنسائي حدیث :100 صحیح بخري فضائل القرآن  باب فضل سورة البقرہ حدیث:5010)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

 کتاب القران الکریم : جلد 4  صفحہ 20

محدث فتویٰ

تبصرے