سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(367) سونے اور ہیرے کا مجموعی نصاب اوراس کی زکوٰۃ

  • 1169
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1343

سوال

(367) سونے اور ہیرے کا مجموعی نصاب اوراس کی زکوٰۃ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب سونے کے ساتھ ہیرا وغیرہ بھی ہو تو پھر اس کی زکوٰۃ کا کس طرح اندازہ لگایا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس کا اندازہ ماہرین لگا سکتے ہیں، آدمی اسے سونے کے تاجروں یا زرگروں کے پاس لے جائے تاکہ وہ دیکھیں کہ سونا نصاب کو پہنچتا ہے یا نہیں‘ اگر نصاب کو نہ پہنچتا ہو تو اس میں زکوٰۃ نہیں ہے الایہ کہ اس کے پاس اور بھی سونا ہو، جسے ملانے سے نصاب پورا ہو جاتا ہو تو اس سونے کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے گا جس کے ساتھ ہیرا ہے اور پھر اس کی اڑھائی فی صد کے حساب سے زکوٰۃ نکالی جائے گی۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ353

محدث فتویٰ

تبصرے