سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(111) ماں کے پیٹ میں بچہ تین پردوں میں ہوتا ہے

  • 11686
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1194

سوال

(111) ماں کے پیٹ میں بچہ تین پردوں میں ہوتا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جنین کا ماں کے پیٹ میں تین اندھیروں کا جو ذکر قرآن میں آتا ہے اس سے کیا مراد ہے ؟(احمد سالم جمعہ عمان)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ولا حول ولا قوة الا بالله

تین اندھیروں کے بارے میں قرطبی کی روایت کے مطابق عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ ایک پیٹ کا اندھیرا  ، رحم کا اندھیرا ، اور بچہ جس جھلی میں لپٹا ہوا ہوتا ہے اس کا اندھیرا۔ اور ابو عبیدہ کہتے ہیں پیٹ کا اندھیرا، رحم کا اندھیرا اور باپ کی پیٹھ کا اندھیرا لیکن افضل پہلا قول ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص218

محدث فتویٰ

تبصرے