سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حنفی مسلک اور اہلحدیث مسلک میں سے کون حق پر

  • 11649
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2904

سوال

حنفی مسلک اور اہلحدیث مسلک میں سے کون حق پر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حنفی مسلک اور اہلحدیث مسلک میں سے کون حق پر ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بات مسلک کی نہیں ،بلکہ ان کے اصولوں کی ہے ۔حنفی مسلک میں امام ابو حنیفہ کے قول کو ترجیح دینے کی کوشش کی جاتی ہے،حتی کہ بعض اوقات حدیث سے تعارض کی وجہ سے قول کو چھوڑنے کی بجائے حدیث کو کھینچ تان کر اس کے موافق بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔جبکہ اہل حدیث قرآن اور حدیث کو اصل اور معیار مانتے ہیں اور تمام ائمہ کے اقوال کو ان پر پرکھتے ہیں،اگر کسی کا قول قرآن وحدیث کے مطابق ہو تو قبول کر لیا جاتا ہے ،ورنہ قرآن اور حدیث کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔اس بنیادی فرق کو سامنے رکھ کرہر ذی شعور آدمی یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ کون حق پر ہے اور کس کے اصول قرآن اورسنت کے موافق ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے