سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

زندگی ہی میں وراثت کی تقسیم

  • 11648
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 803

سوال

زندگی ہی میں وراثت کی تقسیم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والد صاحب کی دو شادیاں ہیں پہلی امی سے چار بچے(لڑکے) ہیں اور ان کا انتقال ہوئے کافی عرصہ ہو چکا ہے اور دوسری امی سے دوبچے ہیں جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے اور دوسری والدہ حیات ہیں میرے والد صاحب گھر بیچنا چاہتے ہیں جس کی مالیت ٥٥٠٠٠٠٠لاکھ مقرر ہوئی ہے تو اس لحاظ سے ہمیں کتنا کتنا حصہ ملے گا قرآن وحدیث سے وضاحت فر مادیں ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرعی اعتبار سے کسی کی زندگی میں اس کی وراثت کوتقسیم کرنا درست نہیں ہے۔وراثت فوت ہونے کے بعد تقسیم ہوتی ہے۔اگر آپ کے باپ ابھی سے آپ میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہبہ(گفٹ) ہو گا جو لڑکی اور لڑکے میں برابری کی سطح پر تقسیم کیا جائے گا۔اور لڑکی ولڑکے میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے