سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(361) نصف سال چرنے والے جانوروں پر زکوۃ کا مسئلہ

  • 1163
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1285

سوال

(361) نصف سال چرنے والے جانوروں پر زکوۃ کا مسئلہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ان مویشیوں میں بھی زکوٰۃ واجب ہے جو نصف سال تک گھاس چرتے ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

وہ مویشی جو پورا نصف سال گھاس چرتے رہے ہوں، ان میں زکوٰۃ نہیں ہے کیونکہ مویشیوں میں زکوٰۃ اس وقت واجب ہوتی ہے جب وہ ایک سال مکمل یا سال سے زائد عرصے تک گھاس چرتے رہے ہوں اور جو سال کا کچھ حصہ یا نصف سال تک چرتے رہے ہوں تو ان میں زکوٰۃ نہیں ہے الایہ کہ وہ تجارت کے لیے ہوں تو ان کے لیے سامان کی زکوٰۃ کا حکم ہوگا اور اگر وہ سامان تجارت ہیں، تو ہر سال ان کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے گا اور پھر ان کی کل مالیت کی ڈھائی فی صد کے حساب سے زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ351

محدث فتویٰ

تبصرے