السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قلعہ دیدار سنگھ سے خا لد محمود نتوی دریا فت کر تے ہیں کہ حضرت عا ئشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکا ح کتنی عمر میں ہو ا تھا حدیث کا حو الہ ضرور دیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکا ح چھ سا ل کی عمر مین ہو ا تھا اور جب آپ کی آپ کی رخصتی عمل میں آئی تو اس وقت آپ کی عمر نو سا ل تھی جیسا کہ وہ خو د فر ما تی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مجھ سے نکا ح کیا تو میری عمر چھ سال تھی اور رخصتی کے وقت نو سال کی تھی ۔(صحیح بخا ری :حدیث5134)
حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی یہ روایت ہے اس میں اتنا اضا فہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نو سا ل تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفا قت میں رہیں۔(صحیح بخا ری :حدیث نمبر 5158)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب