سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عیاش لوگوں سے صدقہ کی رقم لینا

  • 11542
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 822

سوال

عیاش لوگوں سے صدقہ کی رقم لینا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں محمد شفیق کارپینٹر کا کام کرتا ہوں اس وقت ہمارا کام ایسی جگہ پر چل رہا ہے جہاں پر عیاش لوگ سیر وتفریح کے لئے آتے ہیں اور فحش کام کرتے ہیں نشے کی حالت میں کبھی کبھار ہمیں رقم دے جاتے ہیں کہ یہ ہماری طرف سے صدقہ ہے ۔کیا یہ رقم ہمارے لئے استعمال کرنا جائز ہے ؟ اگر نہیں تو ہم اس رقم کا کیا کریں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلی بات تویہ ہے کہ آپ کو ایسی مشکوک جگہ کام ہی نہیں کرنا چاہئے ،کیونکہ آپ ان کے گناہوں میں معاونت کا رول ادا کر رہے ہیں ،جس پر آپ بھی گناہ گار ہیں ۔

دوسری بات یہ ہے کہ اگر وہ لوگ آپ کو یہ رقم بغیر کسی خدمت کے دیتے ہیں تو آپ کے لئے جائز ہے ،اور اگرآپ برائی میں ان سے تعاون کرتے ہیں،تو جس طرح تعاون حرام ہے،اسی طرح یہ رقم لینا بھی حرام ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے