سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(89) رزح قبض کرنے والے فرستے کا درست نام ملک الموت ہے

  • 11512
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2155

سوال

(89) رزح قبض کرنے والے فرستے کا درست نام ملک الموت ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ملک الموت کے لیے عزرائیل کا لفظ سنت میں ثابت ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ البانی ﷫ نے تعلیق احکام الجنائذ(ص:155)میں فرمایاہے ’’کتاب وسنت میں اس کا نام ملک الموت ہے اور یہ کہ ان کا نام عزرائیل ہے یہ صرف لوگوںمیں مشہور ہے اس کی کوئی اصل نہیں اور شاید یہ اسرائیلیات میں سے ہے۔

امام ابن کثیر ( 2؍457)میں آیت [قل یتوفاکم ملک الموت الذی وکل بکم ] (سجدہ آیت:11) کے تحت لکھتے ہیں :’’اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک الموت فرشتوں میں سے کسی معین فرشتے کا نام نہیں ہے اور یہی حدیث براء سے بھی متبادر ہے جو ہم نے سورۃ ابراہیم میں ذکر کی ۔

اور بعض آثار میں انکا نام عزرائیل بھی آیا ہے قتادۃ  وغیرہ ن یہی کہا ہے اور اس کے معاون بھی ہیں ۔

تفسیر روح المعانی (21؍126) میں کہا گیا ہے وہ عزرائیل ہیں اور اس کا معنی عبداللہ ہے ۔

میں کہتا ہوں :’’شیخ البانی ﷫ کا قول درست ہے کیونکہ امام سیوطی ﷫ سے آیات سے متعلق احادیث و آثار کی کثرت تتبع کے باوجود انکی دُرً (5؍173)میں کچھ وارد نہیں ،صرف یہی کہا  ہے کہ ’’ ابن ابی الدنیا نے اور ابوالشیخ نے (العظمۃ ) میں اشعث بن شعیب ﷜ سے روایت کیا ہے اس نے کہا ،ابراہیم علیہ السلام نے ملک الموت سے پوچھا اور ان کا نام عزرائیل ہے اور اس کی دو آنکھیں ہیں ۔الخ ۔ تو جیسے آپ دیکھ رہے ہیں یہ اثر اسرائیلیات میں سے ہے ۔

اور امام شنقیطی ﷫ نے اضواء البیان (2؍) میں کہا ہے کہ اس کا نام عزرائیل ہے جیسے کہ آثار میں آتا ہے اور جہاں اور جہاں تک میں نے مطالعہ کیا ہے کسی مفسر نے یہ ذکر نہیں کیا، تفسیر اور سنت کی کتابوں کا میں نے خوب مطالعہ کیا ہے ،رجوع کریں خازن (3؍473) التسھیل (ص: 130)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص189

محدث فتویٰ

تبصرے