سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(72) اسمائے الٰہی میں الصانع نام

  • 11414
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2743

سوال

(72) اسمائے الٰہی میں الصانع نام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اللہ تعالیٰ کے اسماء میں’’ الصانع ‘‘بھی وارد ہے جب تک اس کی دلیل دیکھ نہ لوں یہ استعمال نہیں کرتا ۔ (آپ کا بھائی: محمد امین )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں یہ پا کیزہ نام قرآن وسنت میں وارد ہ اللہ تعالی سورۃ الم السجدہ میں ذکر فرماتے ہیں ،[صنع اللہ الذی اتقن کل شیء] (نمل:88، (’’یہ ہے صنعت اللہ کی جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا ہے ‘‘۔)

صنع مصدر ہے اور اس سے اللہ تعالی کا نام مشتق ہو سکتا ہے ،سنت سے دلیل یہ ہے کہ بیہقی اسماء وصفات ص:(26،88)میں ،امام بخاری کی خلق افعال العباد ص(73)میں مستد رک حاکم:(1؍31)میں ہے ’’ان اللہ صانع کل صانع وصنعته ‘‘اللہ تعالی ہر صانع اور اس کی صنعت کا صانع ہے ‘‘نکالا اس کو ابن ابی عاصم نے السنہ رقم :(357۔358) او ر ابن عدی نے (2؍263)میں ان کے علاوہ دوسروں نے جیسے کہ الصحیحہ رقم : (1637)صحیح الجامع رقم: (1777)میں ہے ،اما م بیہقی نے اس نام کے اثبات کے لیے ان دو دلیلوں سے استدلال کیا ہے جو میں نے ذکرکی ہیں اس کی ’’الاسماء الصفات‘‘ ملا حظہ فرمائیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص152

محدث فتویٰ

تبصرے