السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا نماز استسقاء کے بعد دعا کے درمیان چادر کو اس وقت الٹنا چاہئے جب بندہ دعا کے لیے کھڑا ہونا ہے یا گھر سے نکلنے سے پہلے اسے الٹنا چاہئے۔ نیز چادر کے الٹنے پھیرنے میں حکمت عملی کیا ہے؟ راہنمائی فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو برکت عطا فرمائے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خطبہ کے دوران بارش کی دعا کے وقت چادر کو الٹنے کا حکم ہے جیسا کہ اہل علم نے ذکر کیا ہے اور اس میں حکمت یہ ہے کہ اس سے تین فوائد کا حصول مقصود ہواکرتاہے:
(۱) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء
(۲) اللہ عزوجل سے امید کہ وہ اسی طرح قحط کو بھی سر سبزی وشادابی سے بدل دے گا۔
(۳) یہ اس طرف اشارہ ہے کہ بندہ جو اپنے رب تعالیٰ سے دور ہو کر گناہوں میں مبتلا ہوگیا ہے، اب اپنی حالت کو تبدیل کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا، اور اس کی اطاعت و بندگی کو اختیار کرے گا، اس لیے کہ تقویٰ معنوی لباس ہے اور چادر حسی لباس ہے گویا وہ حسی لباس کو بدل کر معنوی لباس کی تبدیلی کو اختیار کر رہا ہے اور یہ ایک عمدہ مناسبت ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب