سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(334) عید کی تکبیرات کس وقت شروع کی جائیں

  • 1135
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1605

سوال

(334) عید کی تکبیرات کس وقت شروع کی جائیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عید کے لیے تکبیریں کب شروع کی جائیں، نیز تکبیروں کے الفاظ کیا ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

تکبیریں رمضان کے آخری دن کے غروب آفتاب کے وقت سے شروع کر کے امام کے نماز پڑھانے کے لیے آمد تک پڑھی جائیں۔ تکبیر کے الفاظ یہ ہیں:

«اَللّٰهُ اَکْبَرُ، اَللّٰهُ اَکْبَرُ، وَاللّٰهُ اَکْبَرُ اَللّٰهُ اَکْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ» (المصنف، لابن ابی شيبة: ۱/ ۴۹۰، ح:۵۶۵۲)

یا اس طرح کہہ لے:

«اَللّٰهُ اَکْبَرُ، اَللّٰهُ اَکْبَرُ، اَللّٰهُ اَکْبَرُ، لَا اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَاَللّٰهُ اَکْبَرُ، اَللّٰهُ اَکْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ» (المصنف، لابن ابی شيبة: ۱/ ۴۹۰، ح:۵۶۵۲)

مرادیہ ہے کہ تکبیر کے الفاظ تین مرتبہ یا دو مرتبہ کہے، دونوں طرح جائز ہے۔ اس شعار کا نمایاں طور پر اظہار ہونا چاہیے اور مردوں کو چاہیے کہ وہ بازاروں، مسجدوں اور گھروں میں بلند آواز سے تکبیر کہیں اور عورتوں کے حق میں افضل یہ ہے کہ وہ آہستہ تکبیریں کہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ328

محدث فتویٰ

تبصرے